• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

اسلام آباد: عدالت سے دھوکا دہی گلے پڑگئی، اشتہاری کی جگہ پیش ہونے والا دوست گرفتار

شائع September 5, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد کچہری میں دھوکا دہی کا دلچسپ واقعہ پیش آیا، اشتہاری کی جگہ عدالت میں پیش ہونے والے دوست کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں اشتہاری ملزم نے اپنی جگہ اپنے دوست کو پیش کردیا، واقعہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت میں پیش آیا، اشتہاری ملزم بلال خان نے اپنی جگہ شاہد کریم نامی شخص کو عدالت پیش کردیا۔

عدالت نے ضمانت مسترد کرکے اشتہاری کی جگہ پیش ہونے والے اس کے دوست کو جیل بھجوانے کا حکم دے دیا، تاہم عدالت سے حوالات لے جاتے ہوئے ملزم نے دوبارہ عدالت جانے کی استدعا کی، دوبارہ عدالت کے روبرو پیش ہوکر ملزم نے اقرار کیا کہ وہ اصلی ملزم نہیں ہے۔

عدالت نے دوست کی جگہ پیش ہونے والے شاہد کریم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بعد ازاں تھانہ لوہی بھیر پولیس نے اصل اشتہاری ملزم کو بھی گرفتار کرلیا، دونوں دوست اکٹھے جیل پہنچیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026