• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C

ایبٹ آباد، دیپالپور میں ڈمپروں کی ٹکر سے 3 طلبہ سمیت 6 افراد جاں بحق، 9 شدید زخمی

شائع September 5, 2025
حادثے کے بعد بچوں کے لواحقین نے ڈمپر ڈرائیور کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا — فائل فوٹو: ڈان
حادثے کے بعد بچوں کے لواحقین نے ڈمپر ڈرائیور کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا — فائل فوٹو: ڈان

ایبٹ آباد میں ڈمپر نے سڑک عبور کرنے والے اسکول کے طلبہ کو روند ڈالا، حادثے میں 3 بچے جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔

ایبٹ آباد میں واقعہ ایف بی آر آفس کے قریب لیڈی گارڈن کے سامنے پیش آیا، ڈمپر نے نجی اسکول کے سڑک عبور کرنے والے طلبہ کو کچل ڈالا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں، تاہم 3 بچے موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ ریحان ولد طیفل، 14سالہ منال ولد ایاز، 13 سالہ سعاد شامل ہیں اور زخمیوں میں 5 سالہ عروہ، 13 سالہ سویرا، 15 سالہ یشفا اور 11 سالہ احتشام شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیم نے بچوں کے جسد خاکی اور زخمی ہونے والے بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

حادثے کے بعد بچوں کے لواحقین نے ڈمپر ڈرائیور کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

ادھر صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں بھی تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے رکشے میں سوار خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

رحیم یارخان موٹروے ایم فائیو ظاہر پیر کے قریب ڈرائیور کو نیند آنے سے کار ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں کار سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025