• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C

جوا ایپ پروموشن کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع

شائع September 5, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے اور فحش مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع کردی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ڈکی بھائی کو دو روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، جس پر عدالت نے یوٹیوبر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

یہ چھٹی بار ہے کہ ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں توسیع کی گئی ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوا کھیلنے والی ایپلیکیشنز کی تشہیر کی۔

اسی الزام کے تحت 17 اگست کی نصف شب نیشنل کرائم ایجنسی لاہور نے ریاست کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

مقدمے میں الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی دفعات 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، 14 (الیکٹرانک فراڈ)، 25 (اسپیم)، 26 (اسپوفنگ) کے علاوہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 294-بی اور 420 بھی شامل کی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025