سموسے نہ لانے پر شوہر پر بیوی اور سسرالیوں کا تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شائع September 5, 2025
— فوٹو: اسکرین گریب
— فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع پیلی بھیت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بیوی نے شوہر کو صرف اس لیے سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا کیونکہ وہ سموسے نہیں لایا تھا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیوی سنگیتا نے شوہر شیوم سے سموسے لانے کی فرمائش کی، لیکن جب وہ نہ لا سکا تو ناراض ہو کر اس نے اگلے روز اپنے والدین اور ماموں کو بلا لیا اور گاؤں کی پنچایت میں شوہر کو زبردستی لے جا کر سب نے مل کر اسے بری طرح پیٹا۔

مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

تشدد کا نشانہ بننے والے شیوم کی والدہ وجے کماری نے پولیس کو تحریری شکایت درج کروائی جس پر سنگیتا، اس کے والدین اور ماموں سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان پر بھارتیہ نیايا سنہ (بی این ایس) کے تحت اقدامِ قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شیوم کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جب کہ مقدمے کی روشنی میں ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025