• KHI: Partly Cloudy 30.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو ریلیف سرگرمیاں تیزی سے جاری

شائع September 7, 2025
— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر

پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں، پاک فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جھنگ کے دور دراز متاثرہ علاقوں میں راشن پہنجایا جارہا ہے، جھنگ کے مختلف علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے 2.8 ٹن راشن تقسیم کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے گورنمنٹ ہائی اسکول جھنگ سٹی اور تحصیل اٹھارہ ہزاری میں میڈیکل کیمپ قائم کیا، جہاں عملہ مریضوں کو بھرپور طبی امداد فراہم کررہا ہے۔

پاک فوج کے جوانوں نے ولی محمد میں کشتیوں کے ذریعے 45 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، پاک فوج کے جوانوں نے ڈب کلاں میں کشتیوں کے ذریعے 75 افراد اور 16 مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے، بدہوانہ کے علاقے میں بھی چودہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026