• KHI: Partly Cloudy 23.5°C
  • LHR: Clear 15.5°C
  • ISB: Clear 12.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.5°C
  • LHR: Clear 15.5°C
  • ISB: Clear 12.1°C

پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر بول پڑے

شائع September 7, 2025
— فوٹو: عمران صدیق/سوشل میڈیا
— فوٹو: عمران صدیق/سوشل میڈیا

سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدلرزاق نے کہا ہے کہ بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے ایک ایونٹ کے دوران ملاقات ہوئی تھی جیسا لوگ کہہ رہے ہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدلرزاق نے بھارتی ادکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ تعلقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری اُن سے ملاقات 12 برس قبل ہوئی تھی۔

ان 12 سالوں کے دوران وہاں سے بھی کوئی بات نہیں ہوئی، میرا خیال ہے وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں، ایک ایونٹ کے دوران اگر کوئی سوال ہو جائے تو پھر جواب دینا پڑتا ہے۔

سابق آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ تمنا بھاٹیا نے اُس سوال پر بہت اچھا جواب دیا، کوئی ایسی بات نہیں تھی، وہاں ایک شوٹ ہوا اور اُس کے بعد سب ختم ہوگیا، بھارتی اداکارہ سب کو ہی اچھی لگتی ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں تمنا بھاٹیا نے بھی ایک بھارتی ٹی وی شو کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے اس افواہ پر اپنا ردعمل دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ مذاق مذاق میں عبدالرزاق، انٹرنیٹ بہت ہی عجیب جگہ ہے، یہ سب بہت شرمناک تھا، وہ اور عبدالرزاق صرف ایک جیولری اسٹور کی افتتاحی تقریب میں موجود تھے اور ان کے درمیان بالکل بھی کوئی ذاتی تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس شہر کا نام بھی یاد نہیں رہا، جہاں کے جیولری اسٹور کی افتتاح کے لیے وہ گئی تھیں اور انٹرنیٹ پر ان کی شادی عبدالرزاق سے کرادی گئی۔

اداکارہ نے عبدالرزاق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معاف کیجئے گا سر، آپ کے تو بچے بھی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بہت عجیب ہوتا ہے، جب کسی سے آپ کا کوئی تعلق بھی نہ ہو اور لوگ خود سے ان کے اور آپ کے بارے میں کہانیاں بنا لیں، لیکن ایسے میں ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

کارٹون

کارٹون : 4 فروری 2026
کارٹون : 3 فروری 2026