کراچی کے بجلی صارفین کیلئے ایک اور اچھی خبر، بجلی 78 پیسے فی یونٹ سستی
کراچی کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےجون کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 78 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔
نیپرا کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق جون، جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کو ملاکرکے الیکٹرک صارفین کےلیے 2 روپے57 پیسے کمی بنے گی۔
کے الیکٹرک صارفین کو جون کی ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف بھی ستمبر کے بلوں میں ملے گا، نیپرا نے یکساں ٹیرف کے پیش نظر کے ای صارفین کے لیےجون کی ایڈجسٹمنٹ منظور کی، جون کی ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا ریلیف کراچی کے سوا باقی صارفین کو پہلے ہی مل چکا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی تھی۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ بجلی جولائی 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے، جس کا اطلاق کے الیکڑک اور سرکاری ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔












لائیو ٹی وی