• KHI: Partly Cloudy 32.5°C
  • LHR: Cloudy 40.7°C
  • ISB: Cloudy 33.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.5°C
  • LHR: Cloudy 40.7°C
  • ISB: Cloudy 33.9°C

کراچی: 7 سالہ طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں اسکول کا خاکروب گرفتار

شائع September 10, 2025 اپ ڈیٹ September 10, 2025 12:26pm
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک اسکول کے ملازم کو ایک کمسن بچی پر مجرمانہ حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پولیس کے ترجمان نے کہا کہ گِذری پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکول کے خاکروب کو گرفتار کر لیا۔

یہ واقعہ پی اینڈ ٹی کالونی کے ایک اسکول میں پیش آیا تھا، جہاں گرفتار مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر 7 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور اسے ہراساں کیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تحقیقات کیں اور ملزم سے تفتیش کی، کمسن بچی نے بھی ملزم کی شناخت کی، جس نے مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جنوبی کی ہدایت پر تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026