• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C

دیر سے ناشتہ کرنے سے جسمانی صحت متاثر ہو سکتی ہے، ماہرین کا انتباہ

شائع September 10, 2025
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

عرصے سے ناشتے کو دن کی سب سے اہم غذا قرار دیا جاتا رہا ہے اور اگر آپ اس کو اہمیت نہیں دیتے تو جان لیں کہ یہ ایک بڑی غلطی ہے۔

حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دیر سے ناشتہ کرنے کی عادت جسمانی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے اور مختلف جسمانی مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

طبی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ناشتہ دیر سے کرنے کی عادت بڑھتی عمر، ذہنی دباؤ اور منہ کی صحت کے مسائل سے جڑی ہوئی ہے۔

تحقیق کے لیے 42 سے 94 سال کی عمر کے تقریباً 3 ہزار برطانوی افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا، جو 20 سال سے زائد عرصے تک زیرِ مشاہدہ رہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد ناشتہ دیر سے کرتے ہیں، ان میں ذہنی دباؤ، تھکن اور منہ کی صحت کے مسائل زیادہ پائے گئے۔

تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ دیر سے ناشتہ کرنے والے افراد میں دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماریوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، دیر سے ناشتہ کرنے والے افراد کا جسم وقت سے پہلے بوڑھا ہونے لگتا ہے اور جسم میں صحت کے مسائل بھی وقت سے پہلے ظاہر ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جلد ناشتہ کرنے اور صبح میں کھانے کے بعد صفائی کی عادت سے یہ خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ناشتہ کے وقت کا صحت پر کافی اثر ہوتا ہے، خاص طور پر عمر رسیدہ افراد میں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام افراد کو ناشتہ جلدی کرنے کی عادت ڈالنی چاہیے تاکہ وہ ذہنی دباؤ، تھکن اور منہ کی صحت کے مسائل سے محفوظ رہ سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026