خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ 19 خوارج ہلاک

شائع September 11, 2025
— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے 3 اضلاع شمالی وزیرستان، مہمند اور بنوں میں 9 اور 10 ستمبر کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز کے دوران بھارت کی سرپرستی میں دہشت گردی کرنے والے 19 خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمند کے علاقے گلونو میں انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کرنے والے 14 خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔

ادھر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو ٹھکانے لگا دیا۔

بنوں میں ہونے والے ایک اور مقابلے میں ایک خارجی کو بھی جہنم واصل کر دیا گیا۔آپریشنز کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ مارے جانے والے تمام خوارج بھارتی سرپرستی میں علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز پاکستان سے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025