• KHI: Clear 18°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C
  • KHI: Clear 18°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C

ہارر اور بولڈ مواد پر بنے ڈرامے رات 10 بجے نشر کیے جانے چاہئیں، عتیقہ اوڈھو

شائع September 12, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینئر اداکارہ اور ڈراما مبصر عتیقہ اوڈھو نے تجویز پیش کی ہے کہ ہارر، خطرناک اور بولڈ موضوعات پر بنائے گئے ڈراموں کو رات 8 کے بجائے 10 بجے نشر کیا جانا چاہیے۔

عتیقہ اوڈھو، نادیہ خان اور مرینہ خان نے حال ہی میں ’کیا ڈراما ہے‘ نامی ٹی وی شو میں بولڈ موضوعات پر بنائے گئے ڈراموں پر تبصرہ کیا۔

پروگرام کے دوران نادیہ خان نے توجہ دلائی کہ رات کو 8 بجے نشر ہونے والے ڈراموں میں بولڈ اور نابالغ افراد کے لیے نامناسب زبان اور مناظر والے ڈرامے نشر کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان افراد ایسے ڈرامے دیکھ نہیں سکتے اور اگر دیکھیں گے تو ان کے لیے ایسے ڈرامے دیکھنا اچھا نہیں ہوگا۔

ان کی بات سے عتیقہ اوڈھو نے اتفاق کیا اور کہا کہ بالغ افراد کے لیے بنائے جانے والے ڈراموں کو دیر سے نشر کیا جانا چاہیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے ’ڈائن‘ اور ’شیر‘ جیسے ڈراموں کو مواد بولڈ ہوتا ہے، ایسے ڈراموں کو رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ڈرامے بالغ افراد کے لیے ہوتے ہیں، ان میں خطرناک مناظر اور نوجوان افراد کے لیے نامناسب سمجھی جانے والی زبان استعمال کی جاتی ہے، اس لیے ایسے ڈراموں کو دیر سے نشر کیا جانا چاہیے۔

عتیقہ اوڈھو نے تجویز پیش کی کہ ڈراما چینلز پر رات 10 بجے ایسے ڈراموں کو نشر کیا جانا چاہیے، جن کا مواد بالغ افراد کے دیکھنے والا ہو۔

پاکستان میں عام طور پر ڈراموں کو پرائم ٹائم یعنی 7 سے 9 بجے کے رمیان ہی نشر کیا جاتا ہے اور اسی ٹائم پر چلائے جانے والوں کو بہترین ڈرامے سمجھا جاتا ہے۔

شام 7 سے رات 9 بجے کے درمیان چلائے جانے والے ڈراموں کو زیادہ دیکھا بھی جاتا ہے لیکن اب ڈراما مبصرین نے تجویز دی ہے کہ بولڈ مواد پر بنائے گئے ڈراموں کو رات 10 بجے یا اس کے بعد نشر کیا جانا چاہیے۔

@kyadramahaiofficial

Please Open 10'o Clock Slot For "Dayan" | Drama Review | Kya Drama Hai With Mukarram Kaleem #kyadramahai#foryou#fypシ#bestreview#nadiakhan#DAYAN

♬ original sound - Kya Drama Hai - Kya Drama Hai

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025