غزہ پر حملوں میں 41 فلسطینی شہید، ایران کا اسرائیل کیخلاف ’مشترکہ آپریشن روم‘ کا مطالبہ
غزہ شہر میں اسرائیلی افواج کی طرف سے توپ خانے کی گولا باری، فائرنگ، بحری جہازوں سے گولا باری اور فضائی حملوں کے نتیجے میں آج صبح سے اب تک کم از کم 41 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ کے مطابق تازہ اسرائیلی حملے ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں، جب قطر اتوار اور پیر کو عرب اور مسلم رہنماؤں کی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے تاکہ اسرائیل کے دوحہ پر ’بزدلانہ‘ حملے کے بعد لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
تل الحوا کے علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوئے، مغربی غزہ شہر میں واقع یہ عمارت اُس بے گھر افراد کے کیمپ کے سامنے تھی جہاں سیکڑوں خاندان پناہ لیے ہوئے ہیں۔
غزہ کے طبی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح سے اب تک 41 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اسرائیل حملوں سے قبل غزہ کے متعدد علاقے خالی کرنے کی وارننگ جاری کر رہا ہے، جس سے مزید ہزاروں فلسطینی گھر بار اور تباہ حال علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور ہیں، صہیونی ریاست کا مقصد غزہ پر مکمل قبضے کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔
ایران کا اسرائیل کیخلاف ’مشترکہ آپریشن روم‘ کا مطالبہ
ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر علی لاریجانی نے اسرائیل کے خلاف }مشترکہ آپریشن روم‘ قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے علاقائی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسی کانفرنسیں منعقد نہ کریں جن کے ’عملی نتائج‘ نہ ہوں۔
لاریجانی نے ایک پوسٹ میں کہا کہ مشترکہ آپریشن روم قائم کرنا اسرائیل کے آقاؤں کو پریشان کرنے کے لیے کافی ہوگا، انہیں اس کے احکامات بدلنے پر مجبور کر دے گا، اور یہ کہ ٹھوس اقدامات نہ لینے کا مطلب ہوگا کہ صہیونی مملکت کے حق میں جارحیت کا ایک نیا لائسنس جاری کیا جارہا ہے۔
جون میں ایران پر بھی اسرائیل کا حملہ ہوا تھا، جس نے تقریباً دو ہفتے تک جاری رہنے والی ایک تباہ کن جنگ کو بھڑکا دیا تھا۔
حماس ارکان کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں جاری
اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ کے رکن اور توانائی کے وزیر ایلی کوہن نے کہا کہ حماس رہنماؤں کو دنیا میں کہیں بھی پرسکون نیند نہیں سونا چاہیے۔
جب پوچھا گیا کہ کیا اس میں استنبول اور انقرہ بھی شامل ہیں، تو انہوں نے دہرایا کہ ’دنیا میں کہیں بھی‘۔
ایلن کوہن نے کہا کہ ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم کسی بھی مقام تک درستگی سے پہنچنے کے قابل ہیں۔
اسرائیلی کابینہ کے ایک اور رکن زیو الکین نے نیوز ویب سائٹ وائی نیٹ کو ایک علیحدہ انٹرویو میں کہا کہ ہم ان کا پیچھا کریں گے اور جہاں بھی وہ ہوں، حساب برابر کریں گے۔
یہودی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا
اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا بول دیا، وفا نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔
عینی شاہدین کے مطابق درجنوں آبادکاروں نے گروپوں کی صورت میں صحن پر دھاوا بولا، دورے کیے اور تلمودی رسومات ادا کیں۔
برلن میں ’غزہ نسل کشی کیخلاف‘ ریلی
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں 20 ہزار سے زائد افراد نے اسرائیل کے غزہ میں جاری نسل کشی پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لیے ریلی نکالی۔
’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘ کے عنوان سے منعقدہ اس اجتماع میں مقررین نے فلسطینی علاقے پر اسرائیل کی مہلک فوجی مہم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

سابق پِنک فلوئڈ گلوکار راجر واٹرز نے ہجوم کو اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم سب آج یہاں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی حمایت کے لیے موجود ہیں، دنیا بھر کے عام لوگوں کی بڑی اکثریت اسرائیل کے اس ناقابلِ بیان جرم کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے، جو صرف غزہ میں ہی نہیں بلکہ باقی مقبوضہ فلسطین میں بھی کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ 7 اکتوبر 2023 کے حماس کے اسرائیل پر حملے کی مذمت کرتی ہیں، مگر یہ سب کسی طور بھی اس بات کو جائز نہیں بناتا کہ 20 لاکھ افراد (جن میں نصف بچے ہیں) کو اندھا دھند بمباری، قتل، بھوک اور جبری بے دخلی کا نشانہ بنایا جائے۔
واگن کنیکٹ نے مزید کہا کہ یہ نسلی بنیادوں پر ’صفایا‘ کرنے کی جنگ ہے، اور ہم اس جنگ کی مذمت کرتے ہیں۔
اکتوبر 2023 سے اسرائیل کی غزہ پٹی پر جاری نسل کشی کی جنگ میں کم از کم 64 ہزار 756 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
برلن میں فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے مظاہرین نے اسرائیل کو جرمن اسلحے کی ترسیل بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔













لائیو ٹی وی