• KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C

احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے

شائع September 15, 2025
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں انتقال کر گئے۔

احمد شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ ’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ اللہ تعالیٰ کے حضور واپس لوٹ گیا ہے‘۔

پوسٹ میں مداحوں سے عمر شاہ اور اہلِ خانہ کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ احمد شاہ نے 2019 کے آغاز میں اس وقت شہرت حاصل کی جب ان کی چند مزاحیہ ویڈیوز، جن میں وہ ’پیچھے تو دیکھو‘ جیسے جملے بولتے دکھائی دیے وائرل ہوگئی تھیں۔

اس کے بعد احمد شاہ اپنے بڑے اور چھوٹے بھائی کے ہمراہ مختلف مارننگ شوز اور گیم شوز میں شرکت کرتے رہے، جہاں ان کی معصوم باتوں اور مسکراہٹوں نے ناظرین کو بے حد محظوظ کیا۔

صرف 5 سال کی عمر میں احمد شاہ سب سے کم عمر پاکستانی یوٹیوبر بن گئے تھے جن کے فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہو گئی تھی، اس کامیابی کے بعد وہ بڑے ٹی وی پروگرامز، بشمول اے آر وائی کی رمضان ٹرانسمیشن کا بھی حصہ بنے۔

احمد شاہ اور ان کے بھائی عمر شاہ اپنی ذہانت اور معصوم مسکراہٹ کی وجہ سے ’جیتو پاکستان‘ جیسے مقبول گیم شو کا بھی باقاعدہ حصہ رہے۔

عمر شاہ کے انتقال پر مداح افسردہ ہیں اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025