• KHI: Partly Cloudy 22.3°C
  • LHR: Cloudy 14.6°C
  • ISB: Rain 15.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.3°C
  • LHR: Cloudy 14.6°C
  • ISB: Rain 15.5°C

ننھے اسٹار عمر شاہ کی تدفین کردی گئی

شائع September 15, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا اسٹار اور متعدد ٹی وی پروگرامات میں شریک میزبان کے طور پر نظر آنے والے ننھے اسٹار عمر شاہ کی تدفین آبائی قبرستان میں کردی گئی۔

عمر شاہ اے آر وائے کے رمضان اور گیم شوز سمیت دیگر پروگرامات میں بطور شریک میزبان شرکت کرتے آ رہے تھے جب کہ وہ دوسرے ٹی وی چینلز پر بھی نظر آتے تھے۔

عمر شاہ اپنے بڑے بھائی ننھے اسٹار احمد علی شاہ کے ساتھ پروگرامات میں شرکت کرتے تھے اور دونوں ایک ساتھ سوشل میڈیا پر مواد بناتے اور شیئر کرتے نظر آتے تھے۔

احمد شاہ نے 15 ستمبر کو انسسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ ان کے بھائی انتقال کر گئے، بعد ازاں وسیم بادامی اور فہد مصطفیٰ سمیت دیگر ٹی وی شخصیات نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔

وسیم بادامی نے ویڈیو میں بتایا تھا کہ ڈاکٹرز نے بتایا کہ عمر شاہ کو الٹی آئی جو کہ ان کے پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس سے ان کی آکسیجن کا نظام متاثر ہوا۔

وسیم بادامی کے مطابق عمر شاہ کے آکسیجن کا نظام متاثر ہونے کے بعد انہیں (Cardiovascular Arrest) ہوا اور وہ خدا کے پاس چلے گئے۔

ان کے انتقال پر شوبز شخصیات سمیت سوشل میڈیا اسٹارز نے بھی اظہار افسوس کیا تھا اور اب ان کی تدفین آبائی شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں کردی گئی۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق عمر شاہ کے نماز جنازہ میں بھاری تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عمر شاہ کو فوڈ پوائزنگ ہوا تھا، جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوئی، الٹی آنے کی وجہ سے ان میں پیچیدگیاں بڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025