ایشیا کپ: سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

شائع September 15, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

ایشیا کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ہانگ کانگ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹیں کھو کر 149 رنز بنائے، سری لنکا نے پتھم نسانکا کی نصف سینچری کی مدد سے ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ہانگ کانگ کی جانب سے نزاکت خان نے 2 چھکوں اور 4 چکوں سے سجی اننگز میں 52 رنز ناٹ آؤٹ بنائے جبکہ انشے رتھ 48 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے، اس کے علاوہ ذیشان علی نے 23 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کے دشمنتھا چمیرا نے 29 رنز دے کر 2 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ وینندو ہسرنگا اور داسن شاناکا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پہلی وکٹ صرف 26 رنز پر گری، جب کوشل مینڈس 11 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھے، تاہم دوسرے اینڈ سے پتھم نسانکا نے شاندار بلے بازی جاری رکھی اور 68 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 2 چھکے اور 6 چوکے مارے، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس کے علاوہ کوشل پریرا اور ہسرنگا 20، 20 جبکہ کامل مشرا 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سری لنکا نے ہدف 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ہانگ کانگ کے یاسم مرتضیٰ نے 2 جبکہ اوشے شکلا، احسان خان اور اعزاز خان نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025