• KHI: Partly Cloudy 22.3°C
  • LHR: Cloudy 14.6°C
  • ISB: Rain 15.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.3°C
  • LHR: Cloudy 14.6°C
  • ISB: Rain 15.5°C

کراچی میں صبح سویرے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری، موسم خوشگوار ہوگیا

شائع September 16, 2025
شہر میں ہلکی بارش کے بعد کورنگی روڈ پر کے پی ٹی انٹرچینج پر ٹریفک جام ہے — فوٹو: اسلم سلطان
شہر میں ہلکی بارش کے بعد کورنگی روڈ پر کے پی ٹی انٹرچینج پر ٹریفک جام ہے — فوٹو: اسلم سلطان

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، ایم اے جناح روڈ اور اطراف میں ہلکی بارش ہوئی، نمائش چورنگی، حسن اسکوائر، یونیورسٹی روڈ، صفورا میں بھی ہلکی بارش ہوئی، نارتھ ناظم آباد، بورڈ آفس، سخی حسن، حیدری، پٹیل پاڑہ میں بھی بادل برس پڑے۔

کورنگی، ڈیفنس، قیوم آباد، پنجاب کالونی، گذری، ریس کورس، کلب روڈ، گلستان جوہر، گلشن اقبال، اسٹیڈیم روڈ، شاہراہ فیصل پر بھی ہلکی بارش ہوئی، کئی گھنٹے تک بوندا باندی سے سڑکوں پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا۔

ہلکی بارش سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، کورنگی روڈ پر کے پی ٹی انٹرچینج سے ڈیفنس کی جانب جانے والی سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا، سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کراچی میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں لیاری اور ملیر ندی میں پانی سطح انتہائی بلند ہوگئی تھی، سعدی ٹاؤن سمیت کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے تھے۔

شدید بارشوں کے نتیجے میں تھڈو ڈیم اوور فلو ہوگیا تھا، ملیر ندی میں کورنگی جام صادق کے مقام پر تعمیراتی منصوبے کی مشینری بھی ڈوب گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025