• KHI: Partly Cloudy 18.7°C
  • LHR: Cloudy 12.3°C
  • ISB: Heavy Rain 13.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.7°C
  • LHR: Cloudy 12.3°C
  • ISB: Heavy Rain 13.3°C

شوبز میں آنے سے قبل ہی کرینہ کپور کا ہم شکل کہا جاتا تھا، سارہ عمیر

شائع September 16, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ریئلٹی شو ’تماشا گھر‘ سے حال ہی میں باہر نکلنے والی اداکارہ سارہ عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوبز میں آنے سے قبل ہی لوگ انہیں بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کا ہم شکل قرار دیتے تھے۔

سارہ عمیر نے ’تماشا گھر‘ سے نکلنے کے بعد حال ہی میں ’اے آر وائے ڈیجیٹل‘ کے ٹاک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

دوران انٹرویو انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ’تماشا گھر‘ میں شرکت سے کچھ عرصہ قبل ہی ان کی طلاق ہوئی تھی، جس وجہ سے بھی وہ شو میں شریک ہوئیں تاکہ وہ اپنے مسائل سے باہر نکل سکیں۔

اسی شو کے دوران میزبان نے انہیں بتایا کہ کچھ لوگ انہیں بھارتی اداکارہ کرینہ کپور سے بھی ملاتے ہیں، اس پر ان کا کیا کہنا ہے۔

سارہ عمیر کے مطابق ان کا یقین ہے کہ دنیا میں ایک جیسے چہرے رکھنے والے 6 لوگ ہوتے ہیں اور ممکن کہ وہ ایک جیسا چہرہ رکھنے والے افراد میں شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک کرینہ کپور ہیں تو ان جیسا چہرہ رکھنے والی وہ دوسری ہو سکتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوبز میں آنے سے قبل ہی لوگ ان کا موازنہ کرینہ کپور سے کرتے تھے اور انہیں بھارتی اداکارہ کا ہم شکل قرار دیا جاتا تھا۔

سارہ عمیر کی جانب سے خود کو کرینہ کپور کا ہم شکل قرار دیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

زیادہ تر صارفین نے اداکارہ کی بات سے اتفاق نہیں کیا اور تبصرے کیے کہ ان کی شکل کہیں سے بھی کرینہ کپور سے نہیں ملتی، وہ خوش فہمی کا شکار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025