کراچی: سی ویو کے قریب پارکنگ میں کھڑی پراڈو گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
کراچی کے تھانہ درخشاں کی حدود بلاک 28 کے قریب سی ویو اپارٹمنٹ پارکنگ میں کھڑی پراڈو گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی ویو کے قریب گاڑی سے ملنے والی مرد کی لاش کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی، جب کہ 28 سالہ خاتون کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی طور پر موت دم گھٹنے کا نتیجہ لگتی ہے، تاہم حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔
قبل ازیں لاشیں ملنے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی تھی، جب کہ سوسائٹی کے گیٹ بند کر دیے تھے۔
دوسری جانب جناح ہسپتال میں سی ویو اپارٹمنٹ کی پارکنگ سے ملنے والی خاتون اور مرد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا, پولیس کے مطابق وجہ موت پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آسکے گی۔












لائیو ٹی وی