• KHI: Partly Cloudy 22.3°C
  • LHR: Cloudy 14.6°C
  • ISB: Rain 15.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.3°C
  • LHR: Cloudy 14.6°C
  • ISB: Rain 15.5°C

شاہ رخ خان بھی ہماری طرح انسان ہیں، ان کا کوئی الگ لیول نہیں، فیصل رحمٰن

شائع September 17, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینئر اداکار فیصل رحمٰن کا کہنا ہے کہ بولی وڈ بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ خان بھی ان کی اور دوسروں کی طرح انسان ہیں، ان کا کوئی الگ لیول نہیں۔

فیصل رحمٰن نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے پروگرام کے دوران شاہ رخ خان سے ملاقات کا احوال بھی بتایا کہ کس طرح ایک دوست نے ان کی ملاقات بولی وڈ اداکار سے کروائی۔

ان کے مطابق ان کے اور شاہ رخ خان کے درمیان ایک مختصر ملاقات لندن میں ہوئی تھی، ان کے دوست نے انہیں بولی وڈ اداکار سے ملوایا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ جس عمارت میں شاہ رخ خان رہائش پذیر تھے، اسی عمارت میں ان کے دوست بھی رہتے تھے اور ان کے جانے پر ان کے دوست بولی وڈ اداکار کو اپنے گھر سے نیچے لے آئے۔

اداکار کی بات پر پوڈکاسٹ میزبان کچھ حیران ہوئے تو فیصل رحمٰن نے انہیں کہا کہ وہ شاہ رخ خان کی بات کر رہے ہیں لیکن میزبان ایسے اچھل رہے ہیں جیسے انہوں نے پتا نہیں کس کی بات کردی۔

فیصل رحمٰن نے کہا کہ وہاں مراکش کی خواتین بھی تھیں، جو پہلے بھی شاہ رخ خان سے مل چکی تھیں اور وہ اداکار کو دیکھ کر خوش ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر شاہ رخ خان کو دبنگ ہیرو سلمان خان سے اچھا اداکار سمجھتے ہیں، وہ طبیعت کے بھی بہتر شخص ہیں۔

فیصل رحمٰن کے مطابق شاہ رخ بولی وڈ کے کنگ ہیں، تبھی تو وہ ان سے متعلق بات کر رہے ہیں، وہ دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

ایک سوال پر فیصل رحمٰن نے کہا کہ شاہ رخ خان بھی ان کے اور دوسرے انسانوں کی طرح انسان ہی ہیں، ان کا لیول کوئی الگ یا بڑا نہیں ہے۔

اداکار کے مطابق شاہ رخ خان مشہور شخص ہیں لیکن ان کے ذکر پر پوڈکاسٹ میزبان کا اچھلنا ایسا محسوس کروا رہا ہے، جیسے انہوں نے پتا نہیں کس اور کیا بات کردی؟

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025