اڑنے والی کاریں آزمائشی پرواز کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں
چینی کمپنی کی جانب سے جلد ہی فروخت کے لیے پیش کی جانے والی ہیلی کاپٹر کی طرح اڑنے والی کاریں آزمائشی پروازوں کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔
امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق چینی کمپنی کی جانب سے جلد ہی فروخت کے لیے پیش کی جانے والی اڑنے والی کاروں کے آپس میں ٹکرانے سے کمپنی کے معیار پر بھی لوگ سوال اٹھانے لگے۔
رپورٹ کے مطابق اڑنے والی کاروں کی آزمائشی پروازوں کا فیسٹیول جاری تھا، جہاں دو کاریں نچلی اونچائی پر دوران پرواز آپس میں ٹکرا گئیں۔
کاروں کے ایک دوسرے سے ٹکرانے کے بعد دونوں کاروں کے ڈرائیورز نے انہیں ہنگامی بنیادوں پر اتارا لیکن کاروں کے زمین کے اترنے تک ایک کار میں آگ لگ گئی اور ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
چین کی جس کمپنی کی فضائی کاریں آپس میں ٹکرائیں، ان کی قیمت 3 لاکھ امریکی ڈالر تک ہے، یعنی ان کی قیمت پاکستانی ساڑھے 8 کروڑ روپے تک ہے۔
آڑان بھرنے والی کاریں نچلی سطح پر پرواز کرتی ہیں، ایسی کاریں زیادہ سے زیادہ 3 ہزار میٹر کی بلندی پر پرواز کرتی ہیں۔
چین پرواز کرنے والی کاریں بنانے والا سب سے بڑا ملک ہے جب کہ چین بھر میں متعدد کاموں اور سفری سہولیات کے لیے نچلی سطح پر پرواز کرنے والی ہزاروں ڈرونز بھی اُپریشنل ہیں۔
چین کی درجنوں کمپنیاں نہ صرف الیکٹرک گاڑیاں بلکہ پرواز کرنے والی کاریں اور ٹیکسیاں بنانے میں بھی مصروف ہیں اور ان کے کاروبار میں آئے دن اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔













لائیو ٹی وی