• KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.8°C
  • ISB: Cloudy 12.6°C
  • KHI: Clear 21.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.8°C
  • ISB: Cloudy 12.6°C

بارشوں کے بعد سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ

شائع September 18, 2025
— فائل فوٹو: اے پی
— فائل فوٹو: اے پی

بارشوں کے بعد سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، جنوری سے 17 ستمبر تک سندھ بھر میں ملیریا کے ایک لاکھ 54 ہزار 123 کیسز سامنے آئے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی سے ملیریا کے 2 ہزار 97 کیسز رپورٹ ہوئے، ملیریا کے سب سے زیادہ 620کیسز ضلع ملیر میں رپورٹ ہوئے، ضلع جنوبی 374 اور ضلع غربی سے 349 کیسز سامنے آئے۔

ترجمان کے مطابق ضلع کورنگی سے ملیریا کے 359، ضلع شرقی 179، ضلع وسطی سے 121 اور ضلع کیماڑی سے ملیریا کے 95 کیسز سامنے آئے۔

ترجمان کے مطابق حیدرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 71 ہزار 14، سکھر ڈویژن سے 11 ہزار 862، لاڑکانہ ڈویژن سے 40 ہزار 173 اور میرپورخاص ڈویژن سے 11 ہزار 865 اور شہید بینظیرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 17 ہزار 112 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 8 فروری 2026
کارٹون : 7 فروری 2026