• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا جیل میں طبی معائنہ کرانے سے انکار

شائع September 19, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جیل میں طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پمز ہسپتال کی 4 رکنی میڈیکل ٹیم بشری بی بی کے طبی معائنہ کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

تاہم بشری بی بی نے پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار کردیا۔

ڈاکٹروں کی ٹیم ایک گھنٹہ تک انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی، میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں۔

میڈیکل ٹیم شام 7 بجے کے بعد اڈیالہ جیل آئی، بشری بی بی کے انکار پر سوا 8 بجے واپس اسلام آباد روانہ ہوئی۔

واضح رہے کہ 12 ستمبر کو رہنما پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتھا نے دعویٰ کیا تھا کہ ‏بشری بی بی کی طبیعت ناساز ہے، ان کے ڈاکٹرز کی رسائی نہیں دی جارہی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026