آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت اور عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، چوہدری انوار الحق

شائع September 21, 2025
— فوٹو: اسکرین گریب/پی ٹی وی
— فوٹو: اسکرین گریب/پی ٹی وی

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدی انوار الحق نے کہا ہے کہ ہماری سیاسی قیادت اور عوام پاک افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، بخوبی جانتے ہیں کہ قابض اور حفاظت پر مامور افواج میں واضح فرق ہوتا ہے۔

راولا کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے سے بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ہے، فیلڈ مارشل کو تاریخی معاہدے پر کشمیری قوم اور براداری کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے سے مسئلہ کشمیر کو اب نہ صرف او آئی سی (آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن) بلکہ عرب لیگ میں بھی بغیر شد و مدکے اُٹھایا جائے گا۔

چوہدی انوار الحق کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور میں بھارت بدترین ناکامی سے دو چار ہوا، گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پرکشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی، جس میں انہیں دوبارہ ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اگر بھارت کا شوق مکمل اور طیاروں کی گنتی پوری نہیں ہوئی تو اس بار انہیں گھر کے اندر گھس کر ماریں گے۔

چوہدی انوار الحق کا آخر میں کہنا تھا کہ وفاق کے ساتھ آزاد کشمیر کا رشتہ غیر مشروط اور یہ آخری سانس تک قائم رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025