• KHI: Partly Cloudy 23.2°C
  • LHR: Cloudy 13.9°C
  • ISB: Cloudy 15°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.2°C
  • LHR: Cloudy 13.9°C
  • ISB: Cloudy 15°C

سبی: قبائلی تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

شائع September 23, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

سِبی شہر میں مسلح جھڑپ میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعے کو قبائلی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں قبائل کے مسلح افراد نے جیل روڈ کے علاقے میں ایک دوسرے پر خودکار اسلحے سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 قبائلی موقع پر جاں بحق جبکہ 2 دیگر زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں و زخمیوں کو ضلعی اسپتال منتقل کیا۔

ایس ایس پی سِبی اختر نواز نے بتایا کہ جھڑپ کی وجہ قبائلی دشمنی تھی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ مزید جھڑپوں کی روک تھام کے لیے اضافی پولیس نفری سِبی میں تعینات کردی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025