بلوچستان: ڈاکو ملتان کے 2 جیولرز سے 25 کروڑ مالیت کا ساڑھے 7 کلو سونا چھین کر فرار
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ کے قریب 3 گاڑیوں میں سوار نامعلوم مسلح افراد بس میں سوار ملتان کے 2 جیولرز سے ساڑھے 7 کلو سونا چھین کر فرار ہوگئے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ملتان کے متاثرہ جیولرز کا کہنا ہے کہ چھینے گئے سونے کی مالیت 24 کروڑ 81 لاکھ روپے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ جیولرز کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا، اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کی جارہی ہے، تاکہ ملزمان کو کسی محفوظ مقام پر پہنچنے سے قبل ہی دھر لیا جائے۔













لائیو ٹی وی