• KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.1°C
  • ISB: Cloudy 19.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.1°C
  • ISB: Cloudy 19.7°C

سونا آج پھر 5100 روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہوگئی؟

شائع September 23, 2025
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، منگل کو بھی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں 5 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ 24 قیراط کا فی تولہ سونا 5 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے کا ہوگیا، جو گزشتہ روز 3 لاکھ 93 ہزار 700 روپے تھا۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 372 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 41 ہزار 906 روپے ہو گئی، جبکہ 22 قیراط کا 10 گرام سونا 3 لاکھ 9 ہزار 517 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 13 ہزار 425 روپے پر پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، فی تولہ چاندی 42 روپے بڑھ کر 4 ہزار 637 روپے اور 10 گرام 36 روپے اضافے کے ساتھ 3 ہزار 975 روپے رہی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 51 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 770 ڈالر فی اونس ہو گئی، جب کہ چاندی 42 سینٹ اضافے سے 44.10 ڈالر فی اونس میں ٹریڈ ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025