جمی کیمل شو ایک ہفتے بعد ہی بحال
ڈزنی اسٹوڈیو نے تصدیق کی ہے کہ ٹی وی میزبان جمی کیمل اپنے شو ’جمی کیمل لائیو‘ کے ساتھ 23 ستمبر کو دوبارہ ٹی وی پر واپس آ رہے ہیں۔
امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نے 17 ستمبر کو ان کے شو کو غیر معینہ مدت تک آف ایئر کردیا تھا لیکن اب ایک ہفتے بعد ہی ان کے شو کو آن ایئر کردیا گیا۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میڈیا پر تنقید اور ریگولیٹری دھمکیوں کے بعد کیمل کے شو کو گزشتہ ہفتے معطل کر دیا گیا تھا۔
جمی کیمل نے قدامت پسند کارکن چارلی کرک کے قتل کے بارے میں قدرے سخت تبصرہ کیا تھا جس پر سخت تنقید ہوئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت حامی اور ریڈیو میزبان چارلی کرک یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
جمی کیمل نے اپنے شو میں کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی چارل کرک کے قاتل کو خود سے الگ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ڈزنی نے جمی کیمل کے شو کو دوبارہ آن ایئر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ٹی وی میزبان کے تبصرے غلط وقت پر کیے گئے اور یہ ان کے تبصرے غیر حساس تھے۔
جمی کیمل کے شو کی واپسی پر کچھ مقامی اسٹیشنز جیسے کہ نیکسٹ اسٹار اور سنکلیئر نے تاحال اسے دوبارہ نشر کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ جمی کیمل اپنے شو کے دوران اپنے تبصرے پر معافی مانگیں گے یا نہیں۔












لائیو ٹی وی