سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیوکراچی مسائل کا شکار، 11 وینٹی لیٹر مشینوں کے باوجود آئی سی یو غیرفعال
کراچی کے سندھ گورنمنٹ ہسسپتال نیو کراچی میں جدید میشینوں سے لیس آئی سی یو کو ٹیکنیکل اسٹاف نہ ہونے کے سبب تالے لگ گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیوکراچی مسائل کا شکار ہے، ہسپتال میں 11 وینٹیلیٹرز مشینیں تو موجود ہیں لیکن ٹیکنیکل اسٹاف کی کمی ہے، جس کے باعث آئی سی یو غیر فعال ہوگئے۔
یاد رہے کہ سندھ گورنمنٹ نیو کراچی ہسپتال میں 11 وینٹیلیٹرز مشینیں کورونا کے دور میں خریدی گئیں تھیں۔
جدید میشینوں سے لیس آئی سی یو کو ٹیکنیکل اسٹاف نہ ہونے کے سبب تالے لگ گئے، یومیہ 200 سے زائد مریض آئی سی یو بند ہونے کے باعث نجی ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہوگئے۔
آئی سی یو میں کڑوروں مالیت کے وینٹیلیٹرز سمیت جدید آلات اپنی معیاد کھونے لگے جب کہ ہسپتال میں ٹیکنیکل اسٹاف نہ ہونے سے اطراف کی آبادی کے مکین جدید طبی سہولت سے محروم ہیں۔
ایم ایس سندھ گورنمنٹ نیو کراچی ہسپتال کے مطابق ہسپتال کے دیگر شعبہ جات کی طرح آئی سی یو بھی فعال کرنا چاہتے ہیں، ہسپتال میں تینوں شفٹوں کے لیے ٹیکنیکل اسٹاف کی ضرورت ہے، اسٹاف کی سمری محکمہ صحت سندھ کو ارسال کردی ہے۔












لائیو ٹی وی