• KHI: Rain 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.7°C
  • KHI: Rain 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.7°C

کراچی: مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

شائع September 23, 2025 اپ ڈیٹ September 24, 2025
— فوٹو: کراچی پولیس
— فوٹو: کراچی پولیس
— فوٹو: کراچی پولیس
— فوٹو: کراچی پولیس

کراچی میں آج دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گئے۔

ملیر ٹریفک پولیس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صبح تقریباً 7 بج کر 30 منٹ پر دُر محمد گوٹھ کے علاقے میں ایک ڈمپر ٹرک نے مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دوسرے زخمی ہوگئے۔

زخمی کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق حادثہ ڈمپر ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کرکے میمن گوٹھ تھانے منتقل کردیا گیا، جبکہ دونوں گاڑیوں کو بھی قانونی کارروائی کے لیے قبضے میں لے لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

اسی دوران، ناظم آباد میں ایک نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا، ایدھی انفارمیشن سینٹر کے مطابق نوجوان شدید زخمی ہوا اور عباسی شہید ہسپتال میں دوران علاج جان کی بازی ہار گیا۔

ایک اور واقعے میں ناظم آباد فائر بریگیڈ آفس کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو لڑکے موٹرسائیکل پر سوار کھڑی گاڑی سے ٹکرا گئے، کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

علاوہ ازیں، سینٹرل ٹریفک پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق ناظم آباد میں صبح 6:35 بجے ایک موٹرسائیکل کھڑی کار سے جا ٹکرائی۔

حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد زخمی ہوگئے اور اسپتال پہنچائے گئے، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ تیز رفتاری تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2026
کارٹون : 23 مارچ 2026