ٹی سی پی کو ایک لاکھ ٹن چینی کیلئے کم سے کم 534 ڈالر فی ٹن کی بولی مل گئی

شائع September 23, 2025
— فائل فوٹو:  کریٹیو کامنز
— فائل فوٹو: کریٹیو کامنز

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کے لیے کھولے گئے ٹینڈر میں کم سے کم بولی 534.75 ڈالر فی میٹرک ٹن ملی۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈرکھول دیا۔

ٹریڈنگ کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق ٹی سی پی کو گزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئیں، ٹریڈنگ کارپوریشن کو ٹینڈر کے تحت 4 بولیاں موصول ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹی سی پی کو ٹینڈر میں کم سے کم بولی 534.75 ڈالرز فی میٹرک ٹن ملی، ٹی سی پی نے چینی کے ایک لاکھ میٹرک ٹن کا ٹینڈر آج کھولا۔

ٹینڈر کے تحت 534.75 سے 568.50 ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئیں، ٹینڈر کے تحت لوئس ڈرئیفوس کمپنی سوئٹزرلینڈ نےسب سے کم بولی دی۔

رپورٹ کے مطابق کسی بھی شکایت کےلیےٹی سی پی نےکل شام 5 بجے تک کا وقت دیا ہے، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان چینی کاٹینڈر ایوارڈکرنےسےمتعلق فیصلہ بعد میں کرے گا۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر کو ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کے لیے کھولے گئے ٹینڈر میں گزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئی تھیں، ٹی سی پی کو ٹینڈر کے تحت کم سے کم بولی 545 ڈالر فی میٹرک ٹن ملی تھی۔

ٹی سی پی کی رپورٹ میں آگاہ کیا گیا تھا کہ 8 ستمبر کو کھولے گئے ٹینڈر میں مجموعی طور پر 5 بولیاں موصول ہوئی تھیں، جن میں فی میٹرک ٹن نرخ 545 سے 578.50 ڈالر تک موصول ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے کم بولی سوسڈن مڈل ایسٹ (یو اے ای) کی جانب سے 545 ڈالر فی میٹرک ٹن دی گئی تھی۔

بعد ازاں، 13 ستمبر کو ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا تھا۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 23 ستمبر تک بولیاں طلب کرلی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 فروری 2026
کارٹون : 7 فروری 2026