• KHI: Sunny 23.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.5°C
  • KHI: Sunny 23.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.5°C

کراچی: ہراسانی کا شکار لڑکی سافٹ ویئر ہاؤس سے بازیاب، مالک سمیت 4 افراد گرفتار

شائع September 24, 2025
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں سافٹ ویئر ہاؤس میں خاتون کے ساتھ ہراسانی کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جب کہ مالک سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع سافٹ ویئر ہاؤس میں مبینہ طور پر لڑکی کو ہراساں اور قید کرنے کا انکشاف ہوا جس پر موقع ملتے ہی لڑکی نے گھر والوں سے رابطہ کرکے اطلاع دے دی۔

پولیس کے مطابق لڑکی اسی سافٹ ویئر ہاؤس میں ہی کام کرتی ہے، جہاں مبینہ طور پر اسے ہراساں اور قید کیا گیا جب کہ جیسے ہی اس کے گھر والے پہنچے تو سافٹ ویئر ہاؤس کے مالک نے فائرنگ کی، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کے لڑکی کو بازیاب کروا لیا جب کہ سافٹ ویئر ہاؤس کے مالک سمیت 4 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات بھی شروع کردی گئیں۔

مقدمہ خاتون کو ہراساں کرنے، حبس بےجا میں رکھنے، جان سے مارنے اور جھگڑے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیاگیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق سافٹ ویئر ہاؤس کا برانچ مینیجر دانیال بیٹی کو ہراساں کرتا اور نازیبا حرکات کرتا تھا، بیٹی نے بھائی کو بتایا اور بھانجے نے دانیال کو کال کی۔

مقدمے میں متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ دانیال بھانجے کو دھمکیاں دے رہا تھا جس کے بعد سافٹ ویئر ہاؤس گئے، وہاں کے مالک نے بیٹی کو اندر بند کردیا اور دروازے بھی بند کردیے۔

مقدمے میں مزید کہا گیا کہ لڑکی کے اہلخانہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو ذوالقرنین نے اسلحہ نکال کر فائرنگ کردی جب کہ سیکیورٹی گارڈ عمران نے اور رضا محمد نے بھی فائرنگ کی جب کہ ہم نے جان بچانے کے لیے جوابی فائرنگ کی اور مددگار 15 کو اطلاع کردی۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2026
کارٹون : 4 فروری 2026