• KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C

قرض پروگرام کے دوسرے جائزے پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا

شائع September 25, 2025
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کا وفد پاکستان کے مشن چیف کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچ گیا، قرض پروگرام کے دوسرے جائزے کے لیے مذاکرات کرے گا۔

عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد قرض پروگرام کے دوسرے جائزے کے لیے مذاکرات کی غرض سے مشن چیف کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچ گیا، آئی ایم ایف کےنمائندے ماہیر بینسی کے مطابق پاکستان کےساتھ کلائمٹ فناننسنگ کےپہلےجائزے پربھی مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کی معاشی صورت حال اور حالیہ سیلاب کا معیشت اور بجٹ اہداف پر اثرات کاجائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں پاکستان تکنیکی مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی ڈیٹا شیئر کرے گا، تکنیکی مذاکرات میں جنوری سے جون 2025 کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے تمام اہم اہداف پورے کرچکا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع کا کہبنا ہے کہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شرکت کریں گے، مذاکرات کی کامیابی پر بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو اگلی قسط جاری ہوگی۔

آئی ایم ایف وفد موسمیاتی تبدیلی کے لیےاقدامات میں پیش رفت اور سیلاب کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیےحکومتی اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور سیلاب کےبعد بحالی اورامداد کے تخمینہ جات پر بات چیت کی جائے گی

خیال رہے کہ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف سے2 ارب ڈالرز سے زیادہ مل چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025