• KHI: Partly Cloudy 27.5°C
  • LHR: Sunny 21.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.5°C
  • LHR: Sunny 21.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.9°C

والد کا کردار ادا کرنے والے فنکاروں کی حد سے زیادہ شفقت مسئلہ بن جاتی ہے، انوشے عباسی

شائع September 26, 2025
— فوٹو: اسکرین گریب
— فوٹو: اسکرین گریب

اداکارہ انوشے عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز سیٹ پر بعض اوقات والد کے کردار ادا کرنے والے فنکاروں کی حد سے زیادہ شفقت خود ایک مسئلہ بن جاتی ہے۔

انوشے عباسی نے حال ہی میں ’365 نیوز‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی زندگی اور کیریئر کے حوالے سے کئی انکشافات کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے ہی اداکاری کر رہی ہیں، چار سال کی عمر میں انہوں نے پہلی مرتبہ ایک گانے میں اداکاری کی تھی، اسی لیے سیٹ کا ماحول انہیں ہمیشہ سے گھر جیسا ہی لگا ہے۔

اداکارہ نے اپنی والدہ کے انتقال کے موقع پر درپیش مشکل وقت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جس وقت ان کی والدہ شدید بیمار تھیں، وہ ایک پروجیکٹ پر کام کر رہی تھیں، والدہ کے انتقال کے دن وہ سیٹ پر موجود تھیں جب گھر سے ایمرجنسی کی اطلاع ملی، اس کے باوجود انہیں اگلے دن سیٹ پر آنے کا کہا گیا۔

انوشے عباسی کے مطابق والدہ کے انتقال کے بعد بھی انہیں اور ان کی بہن جویریہ عباسی کو مسلسل فون کالز آتی رہیں، جس پر وہ نہ چاہتے ہوئے بھی سیٹ پر گئیں اور اپنا کام مکمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب ان کے لیے انتہائی مشکل تھا کیونکہ وہ اپنی والدہ کے بہت قریب تھیں اور ان کی پوری دنیا والدہ کے گرد گھومتی تھی، اسی وجہ سے اس صدمے کے بعد انہوں نے پروجیکٹس سے لمبے عرصے کا وقفہ لیا جو ان کے لیے بہت ضروری تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انوشے عباسی نے کہا کہ کئی بار انہیں ایسے اداکاروں کے ساتھ رومانوی مناظر کرنے پڑے جنہیں وہ پسند نہیں کرتی تھیں، بعض اوقات منظر مکمل ہونے کے بعد بھی اداکار ہاتھ نہیں چھوڑتے تھے، جس پر انہیں کہنا پڑتا تھا کہ سین مکمل ہوگیا ہے، ہاتھ چھوڑ دیں، اسی طرح سین کٹ ہونے کے بعد کئی بار اداکاروں کو کہنا پڑا کہ سین ہوگیا ہے، تھوڑا فاصلے پر ہوجائیں۔

اداکارہ نے میزبان کی اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ کئی بار سیٹ پر ہیروز کے بجائے والد کے کردار ادا کرنے والے فنکار حد سے زیادہ شفقت اور خیال رکھتے ہیں اور ان کے خیال میں اصل مسئلہ ہیروز سے زیادہ ان کرداروں کے ساتھ پیش آتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025