• KHI: Partly Cloudy 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 14.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 14.5°C

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ

شائع September 26, 2025
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

پشاور، سوات اور چترال سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج صبح 5.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

پاکستان تین بڑی عربی، یورو-ایشیائی اور بھارتی ٹیکٹونک پلیٹوں پر واقع ہے جو ملک کے اندر 5 زلزلہ زونز تشکیل دیتی ہیں، متعدد فالٹ لائنز کے ملاپ کی وجہ سے یہاں ٹیکٹونک سرگرمیاں اکثر پیش آتی رہتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق زلزلہ آج صبح 8 بج کر 17 منٹ پر آیا، جس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش خطے میں 195 کلومیٹر گہرائی پر تھا، اس کی شدت 36.51 درجۂ شمالی عرض بلد اور 70.98 درجۂ مشرقی طول بلد پر ریکارڈ کی گئی۔

پی ایم ڈی کے مطابق جھٹکے چترال، پشاور اور سوات میں محسوس کیے گئے، جبکہ ’پشتونخوا ٹائمز‘ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بتایا کہ ہلکے جھٹکے اٹک، لوئر دیر اور اپر دیر میں بھی محسوس ہوئے۔

رواں ماہ کے آغاز میں افغانستان میں 6.0 شدت کے زلزلے نے 1400 سے زائد افراد کی جان لے لی اور متعدد گھر تباہ کر دیے تھے، جبکہ اس زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی محسوس کیے گئے، تاہم پاکستان میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

چند روز بعد ہندوکش خطے میں ایک اور 5.9 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے جڑواں شہروں اور خیبر پختونخوا کے بعض حصوں میں محسوس کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025