• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

کیا آپ بھی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ بننا چاہتے ہیں؟ ہمایوں سعید نے ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز کر دیا

شائع September 26, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

مقبول اداکار ہمایوں سعید نے نوجوان باصلاحیت افراد کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں شامل ہونے کا موقع دینے کے لیے ایک ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز کیا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ہمایوں سعید نے لکھا کہ وہ ایسے نوجوانوں کی تلاش میں ہیں جو کسی بھی طریقے سے تخلیقی عمل کا حصہ بننا چاہتے ہوں۔

پوسٹ میں شرکا کے لیے مختلف کرداروں کی فہرست دی گئی جن میں اسسٹنٹ پروڈیوسرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، لائن پروڈیوسرز، آرٹ ڈائریکٹرز، پروڈکشن ڈیزائنرز، رائٹرز، پرفارمرز، گلوکار، موسیقار، ایڈیٹرز، وی ایف ایکس آرٹسٹ اور گرافک ڈیزائنرز شامل ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ متخب ہونے والے شرکا کو مختلف قیادت کے کردار ادا کرنے کی تربیت دی جائے گی اور اس کے لیے تعلیمی قابلیت یا فنون میں پچھلا تجربہ ضروری نہیں ہے۔

ہمایوں سعید نے نئے گریجویٹس کو پروگرام میں درخواست دینے کی ترغیب دی اور کہا کہ اس کے لیے عمر کی کوئی خاص حد مقرر نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ درخواست دہندگان کا جذبہ اور عزم سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے، ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے درخواستیں ان کی ٹیم کو دیے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجی جا سکتی ہیں۔ [email protected]

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026