کراچی سمیت جنوب مشرقی سندھ میں آج رات سے 3 اکتوبر تک بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے آج رات سے 3 اکتوبر کے دوران کراچی سمیت جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی ریاست گجرات پر موجود ہے جو مغرب اور شمال مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے، مرطوب ہوائیں شمال مشرقی بحیرہ عرب سے سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے باعث موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، ٹنڈوالٰہیار اور بدین میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ حیدرآباد، جامشورو، کراچی، ٹھٹھہ اور سجاول میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص کے بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔












لائیو ٹی وی