غزہ: اسرائیلی فورسز کے بےرحمانہ حملے جاری، مزید 45 فلسطینی شہید
اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف مقامات پر حملے کر کے مزید 45 بےگناہ فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا ہے جب کہ 150 سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج نے دن بھر پناہ گزین کیمپوں، امداد کے متلاشی افراد اور ہسپتالوں کو نشانہ بنایا، وسطی غزہ میں امداد کی متلاشی کم از کم 18 افراد کو مختلف واقعات میں شہید کیاگیا، تمام افراد کو گولیوں سے نشانہ بنایا گیا۔
مقامی طبی ذرائع کے مطابق، قابض فورسز نے غزہ سٹی میں زمینی کارروائیوں کے دوران 16 معصوم شہریوں کو شہید کیا جب کہ غزہ شہر کے علاقے زیتون میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔
وسطی غزہ کے علاقے نصیرات کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں بھی 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
شمالی غزہ کے ’الاعودہ‘ ہسپتال کے ایک ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی طیارے نے ہسپتال کے مغربی دروازے کو نشانہ بنایا، جس سے عملے کے 2 افراد سمیت 5 زخمی ہوئے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 66 ہزار 97 فلسطینی شہید جب کہ ایک لاکھ 68 ہزار 536 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ غزہ میں اب تک بھوک سے شہید ہونے والوں کی تعداد 453 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 150 بچے بھی شامل ہیں۔











لائیو ٹی وی