• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C

میرا کو ڈائیلاگز یاد نہیں رہتے تھے، نقل کروا کر سین مکمل کرایا، سنگیتا کا انکشاف

شائع October 1, 2025
— فوٹو: اسکرین شاٹ
— فوٹو: اسکرین شاٹ

معروف ہدایت کارہ و اداکارہ سنگیتا نے اپنے فنی سفر کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’کھلونا‘ کی شوٹنگ کے دوران میرا کو ڈائیلاگز یاد نہیں رہتے تھے اور انہیں نقل کروا کر سین مکمل کرایا گیا۔

سنگیتا نے حال ہی میں ’سما ٹی وی‘ کے مارننگ شو میں شرکت کی اور اپنے فنی سفر سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے محض تیرہ سال کی عمر میں پہلی مرتبہ فلم میں اداکاری کی، جب کہ اٹھارہ سال کی عمر میں بطور ہدایت کارہ اپنی پہلی فلم بنائی، کم عمری میں ہی بہت کامیابی حاصل کرلی تھی۔

سنگیتا نے کہا کہ ہمارے وقت کی اداکارائیں کردار میں ڈھل جایا کرتی تھیں، ایک فلم میں سکھ خاتون کا کردار ادا کیا تھا، جس میں انہوں نے کوئی میک اپ نہیں کیا تھا، کئی بار تو منہ دھو کر ساڑھی کے پلو سے صاف بھی کیا، لیکن آج کی اداکارائیں ہر کردار میں زیادہ میک اپ کرتی ہیں، حتیٰ کہ اگر غریب لڑکی کا کردار بھی ہو تو اس پر بھی بھاری میک اپ ہوتا ہے۔

ان کے مطابق کردار کے لحاظ سے قدرتی میک اپ ہونا چاہیے، جو حقیقت سے قریب تر لگے۔

انہوں نے بطور ہدایت کارہ ایک دلچسپ واقعہ بھی سنایا، ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ میرا کو ڈیل کرنا ان کے لیے مشکل رہا کیونکہ انہیں ڈائیلاگز یاد نہیں ہوتے تھے۔

سنگیتا کے مطابق فلم کھلونا کی شوٹنگ کے دوران ایک سین میں میرا ڈائیلاگ ادا نہیں کر پارہی تھیں، تب انہوں نے میرا سے کہا کہ انہیں دیکھو اور جیسے وہ بول رہی ہیں ویسے ہی نقل کرو۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا نے ڈائیلاگ بھی دہرائے اور ان کے انداز میں ہاتھ گھما کر اور سر پر مار کر بھی وہی حرکات دہرائیں، یوں سین مکمل ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026