• KHI: Clear 17.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12°C
  • KHI: Clear 17.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12°C

’دی تاج محل اسٹوری‘ میں یہ نہیں دکھایا گیا کہ تاج محل شیو مندر ہے، فلم کی ٹیم

شائع October 1, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی آنے والی پروپیگنڈا فلم ‘دی تاج محل اسٹوری‘ کے موشن پوسٹر کو ریلیز کرنے کے بعد ہونے والی شدید تنقید پر فلم کی ٹیم نے واضح کیا ہے کہ فلم میں یہ نہیں دکھایا گیا کہ تاج محل دراصل شیو مندر ہے۔

پریش راول کی فلم کا موشن پوسٹر چند دن قبل ریلیز کیا گیا تھا، جس میں اداکار کو تاج محل سے کے گنبذ سے ہندوؤں کے دیوتا شیو کا مجسمہ نکالتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

فلم کا پوسٹر ریلیز کرنے کے بعد نہ صرف مسلمانوں بلکہ ہندووں سمیت بھارت کے دیگر عقائد کے افراد نے بھی فلم پر شدید تنقید کی اور بات پر اظہار حیرانگی کیا کہ سالوں کی تاریخ کو اب ایک فلم کے ذریعے متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مبصرین اور ناقدین نے پریش راول کو شیطان جب کہ ’دی تاج محل اسٹوری‘ فلم کو پروپیگنڈا قرار دیا تھا۔

تنقید کے بعد اب فلم کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں یہ نہیں دکھایا گیا کہ تاج محل دراصل شیو مندر ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق تنقید کے بعد پریش راول نے سوشل میڈیا سے پوسٹر ہٹا دیا اور فلم کی ٹیم نے بھی اس وضاحت پیش کردی۔

فلم کی ٹیم نے دعویٰ کیا کہ فلم کسی مذہبی معاملے پر نہیں اور نہ ہی یہ دعویٰ کرتی ہے کہ تاج محل میں شیو مندر ہے۔

ٹیم کے مطابق ’دی تاج محل اسٹوری‘ صرف تاریخی حقائق پر مبنی فلم ہے لیکن تاریخی حقائق کی وضاحت نہیں کی گئی۔

زیادہ تر لوگوں نے دعویٰ ہے کہ فلم یہ دعویٰ کرتی ہے کہ تاج محل کی جگہ پہلے ہندو مندر تھا اور فلم کے ذریعے جھوٹ اور نفرت پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

لوگوں کی تنقید کے بعد پریش راول نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلم دیکھ کر دیکھنے والے خود رائے قائم کریں اور دوسروں کی باتوں پر یقین نہ کریں۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے پوسٹر کو پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے اور یہ جھوٹی تاریخ پر مبنی فلم ہے۔

دی تاج اسٹوری ٹیزر اگست میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں پریش راول کٹہڑے میں ایک کمیونٹی کے بارے میں بحث کرتے دکھائی دیے تھے۔

مذکورہ فلم کو 31 اکتوبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور تاحال اس کا ٹریلر ریلیز نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025