ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر کا سمندری طوفان ’شکتی‘ کے حوالے سے نواں الرٹ جاری
ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے سمندری طوفان شکتی کے حوالے سے نواں الرٹ جاری کردیا، شدید سمندری طوفان ’شکتی‘ بحیرہ عرب کے شمال مغرب حصے میں کراچی سےتقریباً 700 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان شکتی کراچی سے تقریبا 700 کلومیٹر کلومیٹر جنوب مغرب میں مرکوز ہے، اس وقت شکتی طوفان شمال مغرب بحرہ عرب میں واقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ’شکتی‘ شمال مشرق کی طرف رخ بدل کر کمزور ہوگا۔
آج بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حب، لسبیلہ، آواران اور کیچ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے ساحل کے قریب سمندر میں طغیانی، اور 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جب کہ جھکڑ 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچنے کا امکان ہے۔
طوفان کے مرکز کے اردگرد طوفانی ہواؤں کی رفتار 100 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جھکڑ میں 125 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار ہے، اگلے 12 گھنٹوں میں جھکڑوں کی رفتار 135 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔













لائیو ٹی وی