• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C

نوجوانی میں ایک لڑکی کو خداحافظ کہنے کے لیے ٹرین میں سوار ہوگیا تھا، ہمایوں سعید

شائع October 5, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف اداکار ہمایوں سعید نے نوجوانی کی یادیں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک لڑکی کو پسند کرتے تھے، جسے خداحافظ کہنے کے لیے وہ ٹرین میں سوار ہوگئے تھے۔

ہمایوں سعید نے حال ہی میں مقبول پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران ہمایوں سعید نے خلیل الرحمٰن قمر کو مشورہ دیا کہ وہ انٹرویوز دینا بند کردیں کیونکہ وہ پہلے ہی کافی مشہور ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان کے خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، لیکن کچھ عرصہ پہلے خلیل الرحمٰن قمر ان سے ناراض ہوگئے تھے اور یہ ناراضگی ایک سال تک برقرار رہی تھی۔

ہمایوں سعید نے اپنی جوانی کے دنوں کی دلچسپ یادیں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 18 سال کی عمر میں وہ ایک لڑکی سے محبت کرتے تھے جو ان کے چچا کے محلے میں رہتی تھی، وہ لڑکی کو دیکھنے کے لیے چچا کے گھر ٹیوشن پڑھانے جاتے تھے اور ٹیوشن کے بعد چھت پر چڑھ کر اس کی ایک جھلک دیکھنے کی کوشش کرتے تھے۔

ان کے مطابق ایک دن چچا کو شک ہوگیا اور انہوں نے یہ بات ان کے والد کو بتادی، والد نے پوچھا تو انہوں نے جھوٹ بول کر انکار کیا، جس پر والد نے غصے میں آکر انہیں تھپڑ مارا، وہ واقعہ آج بھی انہیں یاد ہے۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ اسی لڑکی کو دیکھنے کے لیے وہ ایک مرتبہ حیدرآباد جانے والی ٹرین میں بھی سوار ہوگئے تھے، انہیں معلوم ہوا تھا کہ لڑکی اپنے گھر والوں کے ساتھ حیدرآباد جا رہی ہے، تو وہ اسے خدا حافظ کہنے کے لیے ٹرین میں سوار ہوئے اور بڑی مشکل سے اس کے ڈبے میں جاکر اسے اپنی شکل دکھائی، جس پر وہ لڑکی بھی حیران رہ گئی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026