کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش سے موسم خوشگوار

شائع October 6, 2025
فوٹو: اسکرین شاٹ،  ویدر اپڈیٹس پی کے
فوٹو: اسکرین شاٹ، ویدر اپڈیٹس پی کے

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، نارتھ کراچی،اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ میں تیز بارش ہورہی ہے۔

ناظم آباد میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان ’ شکتی ’ کی وجہ سے کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

شدید سمندری طوفان ’شکتی‘ بحیرہ عرب کے شمال مغرب حصے میں کراچی سےتقریباً 700 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2025
کارٹون : 7 نومبر 2025