سیلاب زدگان کی مدد کیلئے آئی سعودی خاتون پر فارن ایکٹ کے مقدمے میں فرد جرم عائد

شائع October 13, 2025 اپ ڈیٹ October 13, 2025 04:29pm
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کی مقامی عدالت نے فارن ایکٹ کے مقدمے میں ملزمہ نور فاطمہ پر فرد جرم عائد کردی، ملزمہ نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی نے استغاثہ کے گواہان کو 23 اکتوبر کو بلالیا۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ سعودی خاتون نور فاطمہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان آئی تھیں، میزبان فیملی نے سعودی خاتون سے رقم، پاسپورٹ، موبائل چھین کر زیورات چوری کا مقدمہ درج کروا دیا تھا، چوری کے مقدمے میں ملزمہ کی بریت ہوچکی ہے۔

تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ سعودی قونصل خانے نے تاحال ملزمہ کے سعودی شہری ہونے کی تصدیق نہیں کی، ملزمہ کے خلاف فارن ایکٹ کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانے میں درج ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026