ایشین کپ فٹبال کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر
ایشین کپ فٹبال کوالیفائر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک، ایک گول سے برابر ہو گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق کویت کے میدان میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، افغانستان نے پہلےگول کرکے برتری حاصل کی۔
تاہم تھوڑی ہی دیر بعد، پاکستان کی جانب سے اعتزاز حسین نے گول کرکے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کر دیا۔
پہلے ہاف کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برابر رہا، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن کوئی بھی ٹیم اس سے فائدہ نہ اٹھا سکی اور میچ ایک، ایک کے ساتھ برابری پر اختتام پذیر ہوگیا۔
اے ایف سی کوالیفائر کے گروپ ’ای‘ میں پاکستان 4 میچز میں 2 پوائنٹس کاساتھ آخری اور چوتھی پوزیشن پر موجود ہے، قومی ٹیم 18 نومبر کو اگلے ہوم میچ میں شام کی ٹیم کی اسلام آباد میں میزبانی کرے گی۔













لائیو ٹی وی