• KHI: Clear 19.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.2°C
  • ISB: Cloudy 11.7°C
  • KHI: Clear 19.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.2°C
  • ISB: Cloudy 11.7°C

وزیر خزانہ کی مینجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے اہم ملاقات، اسٹاف لیول معاہدے پر اظہارِ اطمینان

شائع October 15, 2025
— فوٹو: وزرات خزانہ
— فوٹو: وزرات خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا سے واشنگٹن میں ملاقات کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزراتِ خزانہ نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ اہم ملاقات میں مڈل ایسٹ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کے وزرا اور گورنرز شریک تھے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے معاشی استحکام کے حصول کی کامیاب کوششوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ٹیکس، توانائی، ریاستی ملکیتی اداروں اور نجکاری میں اصلاحات جاری رکھیں گے۔

محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں ملکی مصنوعات کی مسابقت بڑھانے اور برآمدات میں اضافےکےحوالے سے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ٹیرف پالیسی سے متعلقہ اقدامات کو اجاگر کیا۔

وزراتِ خزانہ کے مطابق انہوں نے سرمایہ کاروں کو معدنیات، کان کنی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، زراعت، تیل و گیس اور فارماسیوٹیکلز سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025