• KHI: Clear 16.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.7°C
  • KHI: Clear 16.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.7°C

نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ

شائع October 15, 2025
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، ملاقات کے انتظامات کیلئے صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا۔

ڈان نیو زکے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات کے لیے کل ( 16 اکتوبر ) کو اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلی کی بانی سے ملاقات کے انتظامات کیلئے صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا۔

اس سلسلے میں محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی چیئرمین سے ملاقات کروانے کیلیے ضروری انتظامات کیے جائیں۔

قبل ازیں آج سہیل آفریدی کے حلف اٹھانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا تھا کہ نومنتخب وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے پشاور میں ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکہا تھا کہ سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا حق ہے کہ اُن سے اُن کے رفقا کی ہر جمعرات کو ملاقات ہو، اس حوالے سے عدالتی احکامات بھی موجود ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر 2024 سے عمران خان سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ہم اس حوالے سے دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے تاکہ یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکے۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے لیے خصوصی طور پر ہم عدالت میں درخواست دیں گے تاکہ کہ اُن کی بطور وزیر اعلیٰ عمران خان سے ملاقات کروائی جا سکے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025