حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی
حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہوگا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے کم کی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 82 پیسے ہوگئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی جس کے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 181 روپے 71 پیسے ہو گئی ہے۔
وزرارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 74 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 165 روپے 50 پیسے سے 162 روپے 76 پیسے ہو گئی ہے۔













لائیو ٹی وی