• KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

شائع October 19, 2025
— فوٹو: کرکٹ آسٹریلیا / ایکس
— فوٹو: کرکٹ آسٹریلیا / ایکس

آسٹریلیا نے بھارت کو سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 26 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے جو مہمان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا۔

پرتھ میں کھیلا گیا پہلا ون ڈے میچ بارش سے متاثر ہوا جس کے باعث میچ کو 26 اوورز فی اننگز محدود کردیا گیا۔

تاہم، آسٹریلیا کے فاسٹ باولر کی تباہ کن باولنگ کے سامنے بھارتی بیٹنگ لائن ڈھیر ہوگئی، مہمان ٹیم کینگروز باؤلنگ اٹیک کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

بھارتی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز ہی بناسکی، بھارتی ٹیم میں واپسی کرنے والے ویرات کوہلی صفر اور روہت شرما 8 رنزبناسکے، کپتان شبمن گل 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور شریئس ایئر 11 رنز بناسکے، کے ایل راہل 38 اور اکشر پٹیل 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو کوہنیمَن، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اوون نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ مچل اسٹارک اور ناتھن ایلس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا نے ہدف کے تعاقب میں 21 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنالیےتھے کہ اس دوران دوبارہ بارش شروع ہوگئی اور کینگروز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ (ڈی ایل ایس) کے تحت فاتح قرار دیا گیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ اور میتھیو شارٹ 8،8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، وکٹ کیپر بلے باز جوش فلپس نے 37 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان مچل مارش 46 اور میٹ رینشا 37 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025