• KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 14°C
  • ISB: Cloudy 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 14°C
  • ISB: Cloudy 13.1°C

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، بچہ جاں بحق

شائع October 21, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر ایک میں ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایک نمبر میں ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بچہ جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی، حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 10 سالہ جاوید کے نام سے ہوئی۔

یاد رہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک پر دن کے اوقات میں پابندی کے باوجود متعدد واقعات رونما ہوتے ہیں، گزشتہ ماہ بھی ٹرالر اور ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان اور بچے سمیت متعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

13 ستمبر کو کراچی کے علاقے سائٹ میں پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تھا، بچہ اپنے والدین کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کر رہا تھا کہ اچانک وہ موٹر سائیکل سے گر گیا اور پیچھے سے آنے والے ٹینکر نے اسے کچل دیا۔

23 ستمبر کو کراچی میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا، واقعہ ملیر میں میمن گوٹھ روڈ پر پیش آیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت شاہ نواز جبکہ شدید زخمی کی شاہ نور کے نام سے ہوئی۔

26 ستمبر کو کراچی میں ڈیفنس موڑ سگنل کے قریب بے قابو ٹینکر نے 6 سے زائد گاڑیوں کو روند ڈالا، حادثے میں خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025