• KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

اسلام آباد، پشاور، دیر، ملاکنڈ و دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ

شائع October 21, 2025
—  فائل فوٹو: سوشل میڈیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد، پشاور، دیر بالا، ملاکنڈ اور دیگر شہروں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 21 اکتوبر 2025 کو رات 11 بج کر 15 منٹ پر 5.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 234 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

مزید بتایا کہ زلزلہ پاکستان کے مختلف شہروں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، چترال، سوات، دیر اور ملاکنڈ میں محسوس کیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ڈان نیوز کے مطابق زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں سے باہرنکل آئے۔

واضح رہے کہ 17 اکتوبر کو بھی اسلام آباد، سوات اور اطراف میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق محسوس زلزلہ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، چترال اور گردو نواح میں محسوس کیا گیا۔

مزید بتایا کہ زلزلہ 17 اکتوبر 2025 کو شام 5 بج کر 15 منٹ پر آیا، جس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن اور گہرائی 120 کلومیٹر تھی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025